اقوام متحدہ انسانیت سوز واقعات کا نوٹس لے۔چوہدری عرفان یوسف،سید خامد حسین
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان عوامی تحریک اور مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج گیٹ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف،جنرل سیکرٹری پیٹ سید خادم حسین بخاری،ضلعی سنیئر نائب صدر صدر افضال طاہر بھٹی،ایم ایس ایم کے صوبائی راہنما شہزاد احمد ڈوگر،راﺅ فرقان،غلام نبی اور شاہد نذیر ڈوگر نے کی ریلی میں شرکاءنے اسلام زندہ باد،پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اقوام متحدہ انسانیت سوز واقعات کا نوٹس لے مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے اور اقوام متحدہ کی خاموشی ظلم ہے۔