اعلی شخصیات کے تعلق ظاہر کرنے والے فراڈیئے کے خلاف مزید متاثرین سامنے آ گئے

بورے والا(نمائندہ خصوصی)اعلی شخصیات کے تعلق ظاہر کے لوٹنے والے فراڈیئے کے خلاف مزید متاثرین سامنے آ گئے،متاثرین کا ڈی ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرے،نوکریوں کے نام پرلاکھوں روپے لوٹنے والے کے خلاف پولیس مقدمات درج نہیں کر رہی،متاثرین کا الزام،تفصیلات کے مطابق تھانہ گگومنڈی میں سادہ لوح شہری سے ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے لوٹنے والے داود ارشد چوہدری کے خلاف متاثرین محمد ارسلان وغیرہ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مذکورہ شخص نے سپیکر قومی اسمبلی،وزیر اعلی پنجاب،صوبائی وزراء اور اعلی بیروروکریٹس کے ساتھ تصاویر بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر انکو اپنا قریبی دوست ظاہر کر کے نوکریاں دلوانے کا جھانسہ دیتے ہوئے لاکھوں روپے لوٹ لئے ہیں اور وہ اس وقت تھانہ میں ایسے ہی مقدمہ میں بند ہونے کے باوجود وہاں سے افسران کے تبادلے کروانے اور رقم واپس مانگنے والوں کو دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ متاثرین کی درخواستوں پر پولیس مقدمات درج کرنے کی بجائے داود ارشد سے ساز باز ہو کر تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے انہوں نے آئی جی پنجاب،آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا کہ فراڈیئے داود ارشد کے خلاف ہماری درخواستوں پر مقدمات درج کر کے ہماری رقوم برآمد کروائی جائیں ورنہ ہم اپنے بیوی بچوں سمیت ڈی پی او آفس کے سامنے خود سوزی کرنے پر مجبور ہونگے۔
