اعظم نذیر تارڑ سے بار کے فنڈز کیلئے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔سید ساجد مہدی سلیم

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ بورے والا بار کے سابق صدر چوہدری محمد صدیق سے اسلام آباد میں ملاقات اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے بورے والا بار کیلئے 30 لاکھ روپے کی گرانٹ حاصل کرنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ ہی اس حوالہ سے میری سابق صدر بار سے کوئی ملاقات ہوئی اور نہ ہی اعظم نذیر تارڑ سے کوئی فنڈ حاصل کیا میں نے آج تک بورے والا بار کی سیاست میں کبھی مداخلت نہیں کی اور نہ ہی بار کے اندرونی معاملات میں کوئی دلچسپی لی ہے میرے حوالہ سے ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں جس نے بھی ایسی من گھڑت خبر میرے نام سے منسوب کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے میں اسکے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔
