اظفر منظور شہید میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا کے نواحی گاؤں 509 ای بی میں 34 واں اظفر منظور شہید میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا،ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پہلا میچ 473 ای بی کی فٹ بال ٹیم اور الخالد فٹ بال کلب 303 ای بی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس کو 473 ای بی کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے مہمانان خصوصی سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر اور سابق چیئرمین یوسی چوہدری افتخار صابر چوہان تھے مہمانان خصوصی کے گراونڈ آمد ان کا شاندار استقبال کیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے،پھولوں کی پتیاں نشاور کیں،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا میچ کے شروع ہونے سے قبل مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کے باقاعدہ افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا اور ان کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا اس موقع پر سابق چیئرمین یوسی چوہدری محمد سعید آرائیں،سابق نائب ناظم چوہدری حماد وقار احمد گجر،سابقہ کونسلر الحاج چوہدری مقبول احمد گجر،راؤ طاہر وسیم،محمد صفدر بٹر،چوہدری عبدالرحمن بھولا گجر،محمد اسلم گجر،محمد حسن گجر اور دیگر بھی موجود تھے اس میچ کو ریفری فوجی ملک محمد بوٹا نے سپروائز کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد الماس نمبردار نے ادا کئے دوسرا میچ بسم اللہ فٹ بال کلب 505 ای بی کی ٹیم اور 445 ای بی کی ٹیم کے مابین کھیلا گیا میچ مقررہ وقت پر برابر رہا دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پینلنٹی ککس دئیے گئے جس پر بسم اللہ فٹ بال کلب 505 ای بی کی ٹیم نے تین کے مقابلے میں چار گول کر کے میچ جیت لیا اس میچ کے ریفری کے فرائض محمد شاہد گجر نے ادا کئے تیسرا میچ 325 ای بی اور 497 ای بی کی ٹیم کے مابین کھیلا گیا جس کو 325 ای بی کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں دو گول کر کے میچ جیت لیا اس میچ کے ریفری کے فرائض فوجی ملک محمد بوٹا نے ادا کئے چوتھا میچ 557 ای بی ماچھیوال اور میجر طفیل شہید فٹ بال کلب 253 ای بی کی ٹیم کے مابین کھیلا گیا میچ مقررہ وقت پر برابر رہا دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پینلنٹی ککس دئیے گئے جس پر 557 ای بی ماچھیوال کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں ایک گول کر کے میچ جیت لیا اس میچ کے ریفری کے فرائض محمد شاھد گجر نے ادا کئے پانچواں میچ قائد اعظم فٹ بال کلب 507 ای بی کی ٹیم اور الحافظ فٹ بال کلب 160 ای بی کی ٹیم کے مابین کھیلا گیا جس کو قائد اعظم فٹ بال کلب 507 ای بی کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں ایک گول کر کے میچ جیت لیا اس میچ کے ریفری کے فرائض فوجی ملک محمد بوٹا نے ادا کئے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے