اسمبلیاں توڑنے کی دھمکیاں دینے والے اب اپنے ہی بنائے گئے جال میں پھنس چکے ہیں۔مجید چن

بورے والا(نمائندہ خصوصی)سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب مجید چن نے کہا ہے کہ پنجاب میں بہت جلد بڑی تبدیلی آنے والی ہے مسلم لیگ(ن) اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے آئندہ آنے والے دنوں میں(ق) لیگ کے مستعار وزیر اعلی کو پرانی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا اور نئے وزیر اعلی کے ساتھ پنجاب میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہو گا،جمہوری نظام کے خاتمہ کے خواب دیکھنے والوں کو ناکامی کا سامنا ہو گا موجودہ حکومت ناصرف وفاق بلکہ پنجاب میں بھی ایک بڑی تبدیلی کے ساتھ اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی،اسمبلیاں توڑنے کی دھمکیاں دینے والے اب اپنے ہی بنائے گئے جال میں پھنس چکے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی صدر مسلم لیگ(ن) شاہد نواب خاں کی رہائش گاہ پر دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کے موقع پر لیگی راہنماوں و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب میں سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،حمزہ شہباز شریف کے پی ایس او میاں منشاء،صدر بار چوہدری محمد صدیق،سیکرٹری بار چوہدری محمد مشاہد،راہنماء مسلم لیگ(ن) چکوال ملک اعجاز اعوان،صدر پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن چوہدری زاہد ابراہیم،حاجی جنید احمد بھٹی،حافظ ارسلان احمد،محمد عثمان بھٹی،سعید خاں اور کاشف خاں کے علاوہ دیگر لیگی راہنماء و کارکنان بھی موجود تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے