اسسٹنٹ کے عہدہ پر ترقی پانے والے 2 ملازمین میں ترقی کے لیٹر تقسیم،ڈی سی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے محکمہ تعلیم کے 2 ملازمین کو اگلے عہدے پر ترقی کے لیٹر تقسیم کئے محکمانہ ترقی کمیٹی نے نعیم حسین اور بشیر احمد کو سینئر کلرک سے آفس اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی تھی ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ ترقی کسی بھی ملازم کا بنیادی حق ہے ملازمین کو ترقی سینارٹی،میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر دی گئی ہے انہوں نے ترقی پانے والے ملازمین کو تاکید کی کہ وہ مزید دلچسپی،محنت اور لگن سے کام کریں اور اپنے پیشہ وارانہ امور مزید احسن انداز سے جاری رکھیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید خالد محمود گیلانی،سی ای او ایجو کیشن محمد سعید اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر رانا شاہد بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے