اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال سیل،50 ہزار جرمانہ عائد
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی،”کورونا“ ایس او پیز اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال سیل،50 ہزار روپے جرمانہ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر نے نشاندہی پر عظیم آباد ہائی سکول کے سامنے واقع پیراڈائز شادی ہال پر اچانک چھاپہ مارا تو وہاں ایک شادی کی تقریب منعقد ہو رہی تھی جہاں ”کورونا“ ایس او پیز اور ون ڈش کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے شادی کو فوری طور پر سیل کر کے اسکے مالک شیخ جنید کو 50 ہزار روپے نقد جرمانہ بھی کر دیا اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر کا کہنا ہے کہ ”کورونا“ کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے ساتھ ساتھ شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی یقینی بنائی جائے گی اور حکومتی رٹ کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا۔