اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی،عسکری لاء کالج کے زیر قبضہ کروڑوں کی کمرشل سرکاری اراضی واگزار کروا لی
بورےوالا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ہائی کورٹ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عمر فاروق کی سربراہی میں محکمہ مال،میونسپل کارپوریشن اور پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے شہر کے وسط میں واقع 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 12 کنال کمرشل سرکاری اراضی اور لاء کالج کی عمارت کو واگزار کروا لیا،تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عمر فاروق نے تحصیلدار چوہدری شاہد نواب،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راؤ محمد علی اور ڈی ایس پی چوہدری محمد اشرف تبسم کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن،محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری کی مدد سے ہیوی مشینری کے ساتھ شہر کے وسط میں 11 سال سے بااثر افراد کے زیر قبضہ 12 کنال قیمتی کمرشل سرکاری اراضی جس پر نجی لاء کالج قائم کیا ہوا تھا گرینڈ آپریشن کر کے جگہ واگزار کروا کے اسکی بلڈنگ میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان باہر نکلوا کر بلڈنگ کو خالی کروا لیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے مطابق واگزار کروائی گئی قیمتی اراضی پر ہسپتال قائم کیا جائے گا۔