اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں نمائندہ تنظیموں کی بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ملک بھر کی طرح بورے والا میں بھی یوم استحصال کشمیر منایا گیا اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں شہریوں اور نمائندہ تنظیموں نے پریس کلب تک بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی،تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح آج بورے والا میں بھی یوم استحصال کشمیر منایا گیا اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن سے پریس کلب تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے”استحصال کشمیر” ریلی نکالی گئی ریلی میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد اکرم واہلہ،تحصیلدار شاہد نواب گجر،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد مسعود،مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں شیخ عابد فاروق،اورنگزیب عاطف چوہدری،صدر بار چوہدری محمد صدیق،تحفظ ماحولیات سوسائٹی کے چیئرمین اصغر علی جاوید،سپرٹنڈنٹ میونسپل کارپوریشن ماجد یوسف بھٹی اور نمائندہ شہریوں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانے کے ساتھ کشمیر کا ترانہ بھی پیش کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی،صدر بار چوہدری محمد صدیق،سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران شیخ عابد فاروق اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے پانچ اگست کے غیر آئینی اقدام کی بھر پور مزمت کرتے ہیں مودی سرکار نے ماورائے آئین کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر کے نہتے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو کچلنے کی جو مذموم کوشش کی ہے وہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر پر بھارت کے غیر آئینی قبضہ اور انسانیت سوز اقدامات کا فوری نوٹس لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے