اسسٹنٹ کمشنر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا،عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آ گیا،گھر میں آئیسولیٹ ہو گئے،عوام سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگزیب کو گذشتہ روز بخار اور “کورونا” سے متعلق علامات ظاہر ہونے پر انکا ٹیسٹ بھیجا گیا تھا جو کہ مثبت آ گیا “کورونا” ٹیسٹ مثبت آنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے خود کو گھر میں ہی آئیسولیٹ کر لیا اور انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے