اسسٹنٹ کمشنر کا ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال پر چھاپہ،مالک کو 40 ہزار جرمانہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر کا ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال پر چھاپہ،شادی ہال کے مالک کو 40 ہزار جرمانہ،ون ڈش کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عادل عمر وڑائچ نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر گگومندی میں واقع ایک شادی ہال فضل مختار پر اچانک چھاپہ مارا تو شادی کی تقریب میں مختلف قسم کے کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی جا رہی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر ہی شادی ہال کے مالک کو 40 ہزار روپے نقد جرمانہ عائد کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ شادی آرڈیننس پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اسکی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کوئی کتنا بھی بااثر ہوا اسکے خلاف بلا تفریق کاروائی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے