اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر کی زیر نگرانی جوئیہ روڈ کی 87 دوکانوں کی نیلامی مکمل
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میونسپل کارپوریشن کی دوکانوں کے کرایہ کی نیلامی کے آٹھویں مرحلہ میں جوئیہ روڈ کی دوکانوں کی نیلامی ہوئی،تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی جوئیہ روڈ کی 87 دوکانوں کے کرایہ کی نیلامی جناح ہال میں گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کامران بشیر ڈوگر کی زیر نگرانی منعقد ہوئی جبکہ میونسپل کارپوریشن کے دیگر افسران چیف آفیسر راﺅ محمد علی،ڈپٹی میونسپل آفیسر ریگولشنز وقاص احمد اور دیگر بھی موجود تھے نیلامی کے عمل میں سابقہ کرایہ دار دوکانداروں نے حصہ لیا صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن راﺅ نور محمد،صدر انجمن تاجران عارف بازار چوہدری محمد عاطف آرائیں،نائب صدر شیخ عمران عزیز،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد عرفان گجر،تاجر راہنما لیاقت علی اور دیگر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید محمود،ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید اور اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کامران بشیر ڈوگر کو صاف شفاف طریقہ،پرامن ماحول اور بہتر انداز میں دوکانوں کی نیلامی کے عمل کو مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انتظامیہ کے بہترین انتظامات کی بناء پر تاجران نے دوکانوں کی نیلامی کے عمل میں حصہ لیا۔