اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر نے محکمہ صحت کے عملہ کے ہمراہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر نے محکمہ صحت کے عملہ کے ہمراہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا،اسسٹنٹ کمشنر نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کامران بشیر ڈوگر نے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال،ایم ایس ڈاکٹر عمران بھٹی اور محکمہ صحت کے عملہ کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پولیس مہم کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے بھی پلائے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال کے مطابق اس مہم کے دوران تحصیل بورے والا میں 30 نومبر سے 4 دسمبر تک ایک لاکھ 97 ہزار 543 بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنا کر ہم آئندہ آنے والی نسلوں کو معذوری سے بچا سکتے ہیں ہر شخص کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے چاہئیں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال کے مطابق پولیو مہم میں 443 موبائل ٹیمیں گھر گھر،30ٹیمیں بس سٹاپس پر اور 33 ٹیمیں مختلف مراکز صحت پر پولیو کے قطرے پلائیں گی پولیو ٹیمیں کی نگرانی کیلئے96 ایریا زونل سپروائزر مقرر کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے