اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر نے شہریوں کے ہمراہ فیس ماسک تقسیم کیے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈیزی ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ بورے والا کے زیر اہتمام ”کورونا وائرس“ سے بچاﺅ کے متعلق آگاہی واک کا اہتمام،اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں شہریوں میں فیس ماسک تقسیم کئے گئے اس حوالے سے ملتان روڈ پر واک کا اہتمام کیا گیا جسکے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر تھے واک میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد جمیل بھٹی،جنرل سیکرٹری شیخ عابد فاروق،سوشل ویلفیئر آفیسر اظہار خالد،سماجی تنظیم ڈیزی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چوہدری محمد آصف،سول سوسائٹی نیٹ ورک بورے والا کے ممبر محمد شیر خاں کھچی اور دیگر نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی واک کے شرکاء نے شہریوں میں ”کورونا“ سے بچاﺅ کے متعلق آگاہی دی اور فیس ماسک بھی تقسیم کئے۔