اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر نے تاجروں کے ہمراہ مسیحی برادری میں تحائف تقسیم کیے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت یوم ولادت قائد اعظم اور کرسمس کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد،اسسٹنٹ کمشنر نے تاجروں کے ہمراہ کرسمس موقع پر مسیحی برادری میں تحائف اور فیس ماسک بھی تقسیم کئے،تفصیلات کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت اور کرسمس کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا ایم سی ہائی سکول میں منعقدہ تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر نے تاجر نمائندوں حاجی محمد جمیل بھٹی،شیخ عابد فاروق،عاطف چوہدری اور عرفان گجر کے ہمراہ مسیحی برادری میں کرسمس کے تہوار پر تحائف اور فیس ماسک بھی تقسیم کئے۔