اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر نے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے دوسرا سہولت بازار قائم کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پنجاب حکومت کی ہدایت پر عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے دوسرا سہولت بازار قائم،تحصیل انتظامیہ نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے سامنے دوسرا سہولت بازار قائم کر دیا،ملحقہ علاقہ مکینوں کی طرف سے حکومتی اقدام کا خیر مقدم،تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈی سی وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر اور مارکیٹ کمیٹی کی زیر نگرانی عوام کو بازار سے بارعایت اشیاء خوردونوش چینی،آٹا،دالیں و سبزیاں،فروٹ اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کیلئے اراضی ریکارڈ سنٹر نذر ریلوے پھاٹک پر دوسرا سہولت بازار قائم کر دیا جہاں پر تمام اشیاء خوردونوش کی وافر مقدار فراہم کر دی گئی ہے سہولت بازار کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عبدالخالق ناصر نے کیا حکومت کے اس اقدام کا سول سوسائٹی نیٹ ورک،انجمن تاجران اور دیگر نمائندہ شہری تنظیموں نے خیر مقدم کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے