اسسٹنٹ کمشنر نے 38 دوکانیں اور ایک شادی ہال سیل کر دیا،مقررہ وقت کی پابندی کی جائے۔عمر فاروق
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر نے ”کورونا“ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 38 دوکانیں اور ایک شادی ہال کو سیل کر دیا،مقررہ وقت کے بعد کاروباری مراکز بند رکھے جائیں،اسسٹنٹ کمشنر،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد عمر فاروق نے شہر کے مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور مقررہ وقت شام 6 بجے کے بعد دوکانیں اور کاروباری مراکز کھولنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 38 دوکانوں کو سیل کر دیا جبکہ ملک پیلس شادی ہال کو ”کورونا” ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی پر سیل کر دیا اسسٹنٹ کمشنر نے تاجروں اور تمام کاروباری طبقہ کو ہدایت کی ہے کہ ”کورونا“ کے حوالہ سے کاروباری مراکز بند کرنے کیلئے جاری کردہ شیڈول پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا جس میں کسی قسم کا دباﺅ یا سفارش ہرگز قبول نہیں کی جائے گی اس لئے کاروباری طبقہ کے علاوہ عام آدمی کو بھی ”کورونا“ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔