اسسٹنٹ کمشنر نے کاروائی کرتے ہوئے 12 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروالی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی،12کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروالی،بااثر شخص نے چار دیواری کر کے گزر گاہ کو بھی بند کر دیا تھا،اہل دیہہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کے اقدام پر اظہار تشکر،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاﺅں 497 (ای بی) میں مقامی بااثر شخص نے 2010 میں لیز کی مدت پوری ہونے کے بعد خالی ہونے والی 12 کینال قیمتی سرکاری اراضی پر گذشتہ دنوں قبضہ کر کے اسکی چار دیواری بنانے کے علاوہ متعدد گھرانوں کے زیر استعمال گزر گاہ کو بھی بند کر دیا تھا جسکی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگزیب نے محکمہ مال اور تحصیل کونسل کے عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر اور دیگر مشینری کی مدد سے قبضہ مافیا کی جانب سے بنائی گئی چار دیواری گرا کر سرکاری اراضی واگزار کروا کے گزر گاہ بھی بحال کروا دی اسسٹنٹ کمشنر اور انکی ٹیم کے اس بروقت اقدام پر اہل دیہہ نے انکا شکریہ ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے