اسسٹنٹ کمشنر نے لیبر یونین،انجمن تاجران اور مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا میں بھی کرسمس کی تقریبات جاری ہیں،لیبر یونین کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی تقریب میں کرسمس کا کیک کاٹا گیا،تفصیلات کے مطابق بورے والا میں لیبر یونین کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی تقریب میں کرسمس کا کیک کاٹا گیا تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کامران بشیر ڈوگر تھے تقریب میں پی ٹی آئی کے راہنماء شہباز حاکم قریشی،مینارٹی ونگ کے راہنماء عمران مسیح،فادر سلیم حفیظ،تنویر مسیح،لیبر یونین صدر نوید مسیح،یونس شاکر گوگی شاکر،شیخ اسلم،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی اور سرپرست اعلیٰ چوہدری شریف آرائیں کے علاوہ مسیح کمیونٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کامران بشیر ڈوگر نے کہا کہ تمام مسیح برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں کرسمس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں انتظامیہ کی جانب سے تمام سہولیات مہیا کی جائیں گیں مسیحی برادری کرسمس کے موقع پر ”کورونا“ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے