اسسٹنٹ کمشنر عمر فاروق نے قبضہ مافیا سے تین کروڑ سے زائد مالیت کی زرعی و کمرشل اراضی وارگزار کروالی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی،تین کروڑ سے زائد مالیت کی 9 ایکڑ 50 کنال قیمتی زرعی و کمرشل اراضی وارگزار کروالی،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بورے والا میں بھی سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد عمر فاروق نے میونسپل کارپوریشن اور محکمہ مال کے عملہ کے ہمراہ پولیس کی مدد سے نواحی گاﺅں 427 (ای بی) میں 9 ایکڑ 2 کنال،نواحی گاﺅں 377 (ای بی) میں 44 کنال جبکہ 241 (ای بی) میں 3 کنال زرعی و کمرشل قیمتی سرکای اراضی قبضہ مافیا سے وارگزار کروا لی گئی وارگزار کروائی گئی اراضی کی قیمت 3 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے جس پر بااثر افراد نے کافی عرصہ سے ناجائز قبضے کیے ہوئے تھے اس موقع پر تحصیلدار شاہد نواب گجر اور متعلقہ پٹواری بھی موقع پر موجود تھے مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میرٹ کی بنیاد پر مزید جاری رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے