اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کا اچانک نیو سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی اورنگزیب خان نے گذشتہ روز نیو سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا قیمتوں اور انتظامات کا جائزہ لیا،اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون شکن ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی مقررہ قیمتوں سے زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری عبدالخالق ناصر،چیف انسپکٹر رانا اعجاز احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے