اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کے کھاد ڈیلرز کی دوکانوں پر چھاپے،کھاد ڈیلر کی دوکان سیل

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کے کھاد ڈیلرز کی دوکانوں پر چھاپے،ایک کھاد ڈیلر کی دوکان سیل،سٹاک میں 1090 بوری یوریا کھاد لیکن موقع پر ایک بھی بوری نہ ہونے پر 75 ہزار روپے نقد جرمانہ عائد،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عبدالباسط صدیقی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے ہمراہ غلہ منڈی میں کھاد کی بلیک میں فروخت کی شکایات پر اچانک غلہ منڈی میں کھاد ڈیلرز کی دوکانوں پر چھاپے مارے دوکانوں میں کھاد کا مکمل سٹاک چیک کیا اور موقع پر موجود کسانوں کا کنٹرول ریٹ پر یوریا کھاد تقسیم کروائی جبکہ مقامی ڈیلر کی دوکان پر 1090 بوری کا سٹاک کے برعکس موقع پر ایک بھی بوری برآمد نہ ہونے پر دوکان سیل کر دی اور 75 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا اس موقع پر متعدد کسانوں کے ساتھ ساتھ مقامی آڑھتیوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے جانے کے بعد اور اس سے پہلے کھاد ڈیلرز 24 سو روپے والی کھاد کی بوری 32 سے 37 روپے تک بلیک میں فروخت کرتے ہیں جس سے یہ مافیا جیت گیا ہے اور حکومت ہار گئی ہے زیر کاشت گندم اور مکئی کی فصلیں کھاد نہ ملنے سے شدید متاثر ہیں اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی کا کہنا تھا کہ کھاد کو کنٹرول ریٹ پر فروخت کروانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا بلیک میں فروخت کرنے والے ڈیلرز کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔