اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن،چار دوکانیں سیل

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عبدالباسط صدیقی نے ریشم گلی،ریل بازار اور گول چوک بورے والا میں ناجائز تجاوزات ختم کرنے کے حوالہ سے بلدیہ افسران کے ہمراہ دورہ کیا اور ناجائز تجاوزات کے مرتکب چار دکانداروں کی دکانیں سیل کر دیں اور تنبیہہ کی کہ وہ ناجائز تجاوزات ہر گز نہ کریں بصورت دیگر بلدیہ بورے والا کی طرف سے آپریشن کے ذریعے ناجائز تجاوزات کو ختم کیا جائے گا اور سامان بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کی وجہ سے بازاروں کا راستہ تنگ ہو جاتا ہے اور راہگیروں،خصوصاً خواتین کو گزرنے اور خریداری میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے اس لیے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہوتا ہے تاجر تعاون کرتے ہوئے ازخود ناجائز تجاوزات ختم کریں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا اور بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے