اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا کامران بشیر ڈوگر نے اچانک سہولت بازار کا دورہ کیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر سردار کامران بشیر ڈوگر نے سہولت بازار کا دورہ کیا،دورے کے دوران مختلف سٹالز کو چیک کیا اور خریداروں سے بازار کے متعلق دریافت کیا جس پر خریداروں نے سہولت بازار لگانے پر خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہولت بازار میں آٹا،چینی اور بنیادی چیزیں وافر مقدار میں موجود ہیں شہری اپنی ضرورت کے مطابق یہاں سے خریداری کر سکتے ہیں آج سہولت بازار میں لوگوں کی آمد خریداری پر ان کی خوشی دیکھ کر دلی سکون مل رہا ہے میری تمام توانائیاں شہر کے عام لوگوں میں آسانیاں پیدا کرنے اور ان کے جائز کاموں میں سہولت پیدا کرنے میں لگی ہوئی ہیں انشاء اللہ بہت جلد بورے والا شہر پنجاب میں منفرد ہو گا اس کی بہتری کیلئے شہریوں کے تعاون کی بھی ضرورت ہے میری تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ ہم سب شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کریں انفرادی اور اجتماعی بہتری سے ہی اچھے نتائج ملتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے