اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کاروائی،متعدد دوکانیں سیل کر دیں،جرمانہ عائد
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کاروائی،مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے پر چکن شاپ اور صفائی کے ناقص انتظامات و کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مشہور ناشتہ پوائنٹ الفرید نان شاپ سمیت دو ہوٹلوں کے خلاف کاروائی،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر فاروق نے عوامی شکایت پر محکمہ فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ ملتان روڈ محلہ محمد نگر میں واقعہ الطاف چکن شاپ پر مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے پر اچانک چھاپہ مارا تو دوکان کا مالک گوشت دوکان کے اندر رکھ کر اسے تالہ لگا کر روپوش ہو گیا جس پر فوڈ اتھارٹی نے دوکان کو سیل کر دیا جبکہ جوئیہ روڈ پر واقعہ الفرید ناشتہ پوائنٹ پر حفظان صحت کے اصولوں اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسے 10 ہزار نقد جرمانہ جبکہ ایک اور ہوٹل کو بھی 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اسسٹنٹ کمشنر نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک دوکان کو سیل جبکہ ایک دوکان کو 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔