اسسٹنٹ کمشنر اور ایکسیئن واپڈا نے دو بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر اور ایکسئین واپڈا کی قیادت میں بجلی چوری ٹاسک فورس کا آپریشن،مصروف ترین بازاروں میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے دو دوکاندار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،دوکانوں پر کافی عرصہ سے بجلی چوری کی جا رہی تھی،دونوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے استغاثے تھانہ میں بھجوا دیئے،تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف بنائی گئی واپڈا ٹاسک فورس بورے والا نے اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب اور ایکسئین میپکو فیاض حسین کھوکھر کی قیادت میں پولیس کے ہمراہ ریشم گلی میں اچانک چھاپہ مار کر محمد رضوان نامی دوکاندار جبکہ جوئیہ روڈ پر زین العابدین نامی دوکاندار کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر وسیع پیمانے پر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور انکے میٹر اتار کر بجلی کی سپلائی بند کرنے کے بعد انکے خلاف مقدمات کیلئے استغاثے تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کے حوالے کر دیئے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے