اسسٹنٹ کمشنر،ایکسیئن میپکو اور پولیس نے مڈ نائٹ آپریشن کر کے دو بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر،ایکسئین میپکو اور پولیس پر مشتمل واپڈا ٹاسک فورس کا بجلی چوروں کے خلاف مڈ نائٹ آپریشن،دو بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار،مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایت پر واپڈا ٹاسک فورس نے اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب اور ایکسئین میپکو فیاض احمد کھوکھر کی زیر قیادت انٹیلی جنس رپورٹ کی روشنی میں ملتان روڈ اور ماڈل ٹاﺅن پر بااثر افراد کے گھروں میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری رنگے ہاتھوں پکڑ لی میپکو عملہ نے موقع سے ڈائریکٹ تاریں اور میٹر اتار کر دو بجلی چوروں کو پولیس کے حوالے کر دیا اور انکے خلاف مقدمات بھی درج کروا دیئے ایکسئین میپکو فیاض احمد کھوکھر کے مطابق حکومت کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں آخری بجلی چور پکڑے جانے تک جاری رہیں گی بجلی چور کتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوئے انکے خلاف کاروائی کی جائے گی۔