اراکین اسمبلی کی کاوشوں سے نادرا آفس بورے والا میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ممبر قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئرز چوہدری فقیر احمد آرائیں اور سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں کی خصوصی کاوشوں سے نادرا آفس بورے والا میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں اور سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں کی بورےوالا میں پاسپورٹ آفس کے قیام کی کاوشیں رنگ لے آئیں نادرا آفس میں پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں آ گیا اس سلسلہ میں چوہدری فقیر احمد آرائیں نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے پاسپورٹ آفس کے آن لائن افتتاح کی دوخواست کی تھی لیکن مصروفیات کی وجہ سے وہ افتتاح نہ کر سکے جس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اس کے قیام سے علاقہ لوگوں دوسرے شہروں میں جا کر پاسپورٹ بنوانے کے مشکلات سے نجات اور وقت کی بچت ہو گی سیاسی و سماجی،سول سوسائٹی،کاروباری تنظیموں اور انجمن تاجران کے عہدیداروں نے پاسپورٹ آفس کے قیام پر ممبران قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں اور سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے