احساس کیفیت پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز،9305 مستحق خواتین کو امداد دی جائے گی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا،بورے والا میں مستحق گھرانوں کو امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے تین مراکز قائم کر دیئے گئے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں مزدور،محنت کش اور دیہاڑی دار طبقہ کی مالی امداد کیلئے شروع کئے گئے احساس کفالت پروگرام کے تحت دوسرے مرحلہ میں ریگولر مستحق خواتین کو 12 ہزار روپے فی کس تقسیم کرنے کیلئے بورے والا میں تین مختلف مراکز قائم کر دیئے گئے قائم کئے گئے مراکز ڈویژنل پبلک سکول بورے والا،ایم سی بوائز ماڈل ہائی سکول اور بوائز ہائر سیکنڈری سکول گگومنڈی میں ”کورونا“ ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس کفالت پروگرام بورے والا چوہدری محمد رحمان کے مطابق تحصیل بورے والا میں 9305 مستحق خواتین کو امداد دی جائیں گی اور امدادی رقوم کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے آن لائن ڈیٹا کے مطابق جدید نظام وضع کیا گیا ہے۔