آنے والے دنوں میں ٹائیگر فورس کی قومی خدمات کا پوری قوم اعتراف کرے گی۔فاروق اعوان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا ٹائیگر فورس ”کورونا وائرس“ کے خلاف عمران خان کے ویژن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،آنے والے دنوں میں اس ٹائیگر فورس کی قومی خدمات کا پوری قوم اعتراف کرے گی،سیاست سے بالاتر ہو کر قومی جذبے سے کام کرنے والے یہ نوجوان ہمارا فخر ہیں جن کی بدولت حکومت کی ”کورونا وائرس“ کے خلاف آگاہی مہم کے عملی نتائج مرتب ہونگے بغیر کسی لالچ اور ذاتی مفاد کو سامنے رکھ کر حکومتی اداروں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دینے والوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ حکومت بھی انکی مکمل سرپرستی کرتے ہوئے انکی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں انکا جائز مقام دے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔