آل پنجاب نثار شہید کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شیر پنجاب کبڈی کلب نے جیت لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)آل پنجاب نثار شہید کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شیر پنجاب کبڈی کلب نے جیت لیا،پنجاب کے روائتی کھیل میں قومی کھلاڑیوں کی بھی شرکت،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاﺅں 142 (ای بی) میں آل پنجاب نثار شہید فلڈ لائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا یہ فائنل میچ سات(7) چک لاہوریاں ساہیوال اور شیر پنجاب کبڈی کلب 142 (ای بی) کے مابین کھیلا گیا میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے قومی کبڈی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا پنجاب کا یہ روائتی کھیل دیکھنے کیلئے شائقین کی کثیر تعداد گروانڈ میں موجود تھی یہ فائنل میچ شیر پنجاب کبڈی کلب نے 26 کے مقابلہ میں 30 پوائنٹ سے جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر نصر اقبال نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے مین آف دی میچ اسد عرف اچھو گجر کو موٹر سائیکل کا انعام دیا گیا مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ کبڈی پنجاب کا روائتی کھیل ہے اس روائتی کھیل کو بچانے کیلئے ٹورنامنٹس کا انعقاد کروانا بہت ضروری ہے اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو اس کھیل کی طرف راغب کرنا ہے نوجوانوں سے گراﺅنڈ آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہونگے اس موقع پر شاہد محمود عقیل منیجر الائیڈ بنک،ڈاکٹر عتیق الرحمان،ڈاکٹر غلام مصطفےٰ،چوہدری توقیر،خالد گجر اور چوہدری مظہر فرید گجر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے