آل پنجاب فلڈ لائٹ والی بال میچ میں فیصل آباد نے خانیوال کو شکست دیکر کامیابی حاصل کر لی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)آل پنجاب فلڈ لائٹ والی بال میچ فیصل آباد نے جیت لیا،خانیوال کو ایک کے مقابلہ میں دو گیم سے شکست دی،تفصیلات کے مطابق تحصیل سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام قائد اعظم سپورٹس سٹیڈیم میں خانیوال اور فیصل آباد کی ٹیموں کے مابین والی بال کا فلڈ لائٹ میچ کھیلا گیا دونوں ٹیموں میں پنجاب بھر سے والی بال کے معروف کھلاڑی شامل تھے اس شاندار والی بال میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کی ایک بہت بڑی سٹیڈیم میں موجود تھی اس میچ کو فیصل آباد کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کے مقابلہ میں دو گیم سے جیت لیا شائقین نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر بھرپور داد دی اس میچ کے مہمانان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری طارق محمود باجوہ،سیاسی شخصیت سجاد حیدر بھٹی اور چوہدری غلام رسول منہیس ایڈووکیٹ تھے میچ کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ میں انعامات تقسیم کئے میچ کو منعقد کروانے میں تحصیل سپورٹس آفیسر میڈم مسرت شاہین اور ان کے دیگر سٹاف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اس موقع پر ایس ایچ او مہر پرویز احمد،ممبران تحصیل سپورٹس کمیٹی اصغرعلی جاوید(کامریڈ)،چوہدری اصغرعلی جاوید،شیخ محمد اسلم،صدر ”ایمرا“ ندیم انجم سندھو،شاہد ندیم بھٹی اور دیگر نمائندہ شہری بھی موجود تھے۔