آزادی صحافت کے حوالے سے حکومت نے آج کے دن کو خود یوم سیاہ بنا دیا۔چوہدری اصغر علی جاوید

بورے والا(چیف ایڈیٹر)ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس وہاڑی کے جنرل سیکریڑی چوہدری اصغر علی جاوید نے حکومت کی طرف سے سیکشن پانچ لگاکر ”پیمرا“ کے ذریعے نیوز چینلز کی بندش کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے جمہوریت اور آزادی اظہار کیلئے خطرہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بہ بیک جنبش قلم تمام ٹی وی چینلز کی سکرین سیاہ کرکے شہریوں کے اطلاعات تک رسائی بنیادی کے حقوق کی حق تلفی کی ہے،آر آئی یو جے اس اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ آر آئی یو جے اس صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اظہار رائے پر پابندی اور آئین کے منافی اقدام سمجھتی ہے جمہوری حکومت کے اس اقدام نے آمریت کو بھی شرما دیا ہے آزادی صحافت کے حوالے سے گویا حکومت نے آج کے دن کو خود یوم سیاہ بنا دیا،آر آئی یوجے نے الیکٹرانک میڈیا کو بھی ہدایت کی ہے کہ بنیادی عقائد کے اس حساس ترین معاملے کی کوریج کے دوران لوگوں کے جذبات بھڑکانے اور اشتعال انگیزی سے اجتناب کرے انہوں نے حکومت سے آزادی اظہار اور آزادی رائے کااحترام کرتے ہوئے فوری طور پر تمام ٹی وی چینلز کی نشریات بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے