آرائیں برادری ملک کے ہر شعبہ میں باصلاحیت اور قابل افراد کو آگے لاکر قومی خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہے ۔ حاجی اعجاز آرائیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انجمن آرائیاں پاکستان کے مرکزی صدر حاجی محمد اعجاز آرائیں نے کہا ہے کہ ذات،برادریاں اور قبیلے ہماری شناخت کے لیے ہیں بحیثیت انسان ہمیں تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کر بلاتفریق انسانیت کی خدمت کرنی ہے آرائیں برادری نے قیام پاکستان کے لیے بھی بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اب بھی اس ملک کی ترقی،خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر سطح پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہے کسی بھی قوم،برادری یا قبیلے کی ترقی کا راز تعلیم کے میدان میں کامیابی ہے ہمیں سب کو ملکر اپنی نئی نسل کو موجودہ دور کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے ہم بلا رنگ،نسل و ذات برادری کے معاشرے کے پسے ہوئے اور محکوم طبقہ کی ترجمانی کرتے ہوئے اُنکی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں آرائیں برادری ملک کے ہر شعبہ میں باصلاحیت اور قابل افراد کو آگے لاکر قومی خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں انجمن آرائیاں کے تحصیل صدر میاں خورشید احمد آرائیں اور چوہدری نعیم شان آرائیں کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن آرائیں ملک محمد اکبر آرائیں،چوہدری عبدالغفور غفاری،چوہدری عبدالطیف،خلیل احمد چوہدری،چوہدری شاہد اقبال اور میاں نوید احمد رضا نے بھی خطاب کیا اس تقریب میں رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں، چیئرمین یوسی حاجی وارث علی آرائیں،کونسلر بلدیہ چوہدری شکیل حشمت آرائیں،جنرل سیکرٹری ”ایمرا“چوہدری اصغر علی جاوید،چوہدری آصف ابراہیم،حافظ رضوان عابد آرائیں اور دیگر اضلاع سے آنے والے انجمن آرائیاں کے عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے