آج کا دن ہمیں خواتین کی قربانیوں اور زندگی میں نمایاں کردار کی یاد دلاتا ہے۔صائمہ بتول

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سول سوسائٹی نیٹ ورک کی چیئرپرسن میڈم صائمہ بتول نے کہا ہے کہ 8 مارچ کا دن ہمیں خواتین کی قربانیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار کی یاد دلاتا ہے،پاکستانی خواتین ملکی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں پاکستان میں خواتین کو تمام جائز حقوق ملنے چاہئیں جس کیلئے قانون سازی کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ پاکستانی خواتین ملکی معیشت کے ہر شعبے میں اپنا حصہ بھرپور انداز میں ڈٓال رہی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم خواتین کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عالمی یوم خواتین،ماں،بہن،بیٹی اور بیوی کی عزت و توقیر کا دن ہے اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی سیاسی،سماجی اور اقتصادی جدوجہد کو سلام پیش کرنا ہے پاکستان کی باہمت خواتین نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا سیاست،معیشت،صحافت سمیت ہر شعبے میں پاکستانی خواتین کی الگ پہچان ہے یوں پاکستانی عورتوں کا کردار قوم کی تعمیر میں انتہائی قابل ستائش ہے۔