آج پوری قوم 73 واں جشن آزادی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔رانا اورنگزیب
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جشن آزادی کی تقریب میونسپل کارپوریشن کے لان میں منعقد ہوئی،تقریبات کا آغاز جناح ہال پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب سے ہوا،اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راﺅ محمد علی نے پی ٹی آئی کے راہنما ملک فاروق احمد اعوان،چوہدری اعجاز اسلم،ایم ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن چوہدری پرویز احمد،صدر بار نوید احمد چیمہ،سیکرٹری کاشف مقبول جٹھول،ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،راﺅ نور محمد،سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی و فروٹ مارکیٹ طارق محمود باجوہ،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے کنونیئر عبدالرﺅف چوہدری،برزگ راہنما سید زاہد حسین مشہدی،چیئرمین پریس کلب میاں طارق محمود،سابق کونسلر بلدیہ راﺅ غفار علی،سابق صدر پریس کلب اصغر علی جاوید(کامریڈ)،صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ندیم انجم سندھو،جنرل سیکرٹری چوہدری اصغر علی جاوید اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ہمراہ جناح ہال پر سبز ہلالی پرچم لہرایا اور پرچم کو سلامی پیش کی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پوری قوم اپنا 73 واں جشن آزادی جوش و جذبے سے اس عہد کے ساتھ منا رہی ہے کہ ہم ملک کے دفاع کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔