آئندہ الیکشن میں چوہدری عاشق اور عثمان وڑائچ کے ساتھ میرا پینل بن سکتا ہے۔چوہدری ارشاد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی راہنماء و سابق ایم پی چوہدری ارشاد احمد آرائیں،سابق تحصیل ناظم چوہدری عثمان وڑائچ اور ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری عمران ارشاد سمیت پورے گروپ نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا،9 مئی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی راہنماء و سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے اپنے گروپ کے سابق تحصیل ناظم امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عثمان احمد وڑائچ کی نمائندگی کرنے والے انکے بیٹے چوہدری وقار احمد وڑائچ،سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ضلع وہاڑی چوہدری عمران ارشاد اور گروپ کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کو پاکستان میں جو سانحہ ہوا اس کی جتنی بھی مزمت کی جائے وہ کم ہے اس پہلے بھی اس سانحہ کی بھرپور مزمت کی تھی آج کی پریس کانفرنس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور اس پریس کانفرنس میں اپنے رفقاء کاروں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں اور پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم کو چھوڑ رہا ہوں اور آئندہ سیاست کا فیصلہ اپنے دوستوں اور حلقہ کی عوام سے مشاورت کے بعد کروں گا اس موقع پر پیر بختیار چشتی ایڈووکیٹ،سابق کونسلرز ڈاکٹر محمد سرور،سیٹھ اسرار احمد،جمیل رحمانی،رانا ارشاد،شیخ محمد اسلم،چوہدری نعیم سندھو،پیر سکندر ایڈووکیٹ،چوہدری زاہد رحمانی،خادم حسین گجر،چوہدری عادل،شیخ عمران،پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر مہر شبیر،چیئرمین ڈاکٹر سلیم و دیگر بھی موجود تھے پریس کانفرنس سے ضلعی سنیئر نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری عمران ارشاد آرائیں ایڈووکیٹ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کے اعلان کے ساتھ ساتھ اپنے عہدے سے بھی دستبردار ہونے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ جب میرے والد نے پارٹی کے ساتھ لاتعلقی کا اعلان تو میرا کوئی بھی پارٹی میں رہنے کا جواز نہیں بنتا چوہدری عثمان احمد وڑائچ کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے بیٹے چوہدری وقار احمد وڑائچ نے بھی چوہدری ارشاد احمد ارائیں کے موقف کی بھرپور تائید کی چوہدری ارشاد احمد ارا ئیں نے مزید کہا کہ آئندہ آزاد لڑنا ہے یا پھر کوئی سیاسی جماعت جوائن کرنی اس کا فیصلہ جلد ہی حلقہ کی عوام کے ساتھ مشاورت کے بعد کریں گئے آئندہ چوہدری محمد عاشق آرائیں چوہدری عثمان وڑائچ کے ساتھ میرا پینل بن سکتا ہے۔