آئندہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کے خلاف الیکشن سیاسی موت ہو گی۔عون عباس بپی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوی سے)پی ٹی آئی ساوتھ پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کے خلاف الیکشن سیاسی موت ہو گی پارٹی کارکنان پارٹی ٹکٹ ہولڈر امیدوار کے ساتھ کھڑے ہونگے،ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کسی سے بلیک میل نہیں ہو گی الیکشن کے حوالہ سے ہائی کورٹ کا فیصلہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے اس فیصلے کے بعد پی ڈی ایم کے ایوانوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے،الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کا منصوبہ عدالتی فیصلے نے چوپٹ کر دیا ہے آئین کو گھر کی لونڈی سمجھنے والی پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے اور الیکشن میں پوری قوم اس بدبو دار سیاسی نعش کو دفن کر دیں گے آئی ایم ایف کا ڈنڈا اور منی بجٹ کی شکل میں نئے ٹیکسوں کا پھندا عوام سے جینے کا حق بھی چھین لے گا قوم پر رجیم چینج کے ذریعہ مسلط شدہ آئی ایم ایف کے ایجنٹوں کے اس ٹولے سے نجات کا واحد حل الیکشن ہیں تا کہ عوام کی منتخب حکومت اس ملکی کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے اقدامات کرسکے کارکنان الیکشن کی بھر پور تیاری کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی تحصیل بورے والا کے صدر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 231 غلام مصطفی بھٹی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 157 سید سلمان شاہد مہدی اور تحصیل صدر پی ٹی آئی وہاڑی شیخ خرم بھی موجود تھے۔
